ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پہلی بار تھم سکتے ہیں دہلی میٹرو کے پہیے،ملازمین پانچ مطالبات پر اڑے

پہلی بار تھم سکتے ہیں دہلی میٹرو کے پہیے،ملازمین پانچ مطالبات پر اڑے

Sat, 22 Jul 2017 20:24:44  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): گزشتہ چند سال میں میٹرو دہلی کی زندگی کی لکیر کے طور پر بن کر سامنے آئی ہے۔ایسے میں ذرا سوچئے کسی ایک دن دہلی میٹروکے پہیے تھم جائے تو کیا حال ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیر کو دہلی میٹرو کے پہیے تھم سکتے ہیں۔دراصل24جولائی کو ڈی ایم آر سی کے ملازم اپنے مطالبات کو لے کر مکمل طور کام بند رکھنے کااعلان کیاہے۔مخالفت کی چھٹ پٹ صورتیں مسلسل آ رہی ہیں۔جمعہ کوبھی DMRC(دہلی میٹرو ریل کارپوریشن)کے ملازمین نے کچھ اسٹیشنوں پر مخالفت جتاکر اپنے مطالبات کو جلد مکمل کرنے کی مانگ کی تھی۔حالانکہ ابھی تک کسی بھی بڑے افسر نے ملازمین کو پرسکون کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ڈی ایم آر سی کے اسٹاف کونسل کے سیکرٹری انل مہتو نے بتایاکہ 29مئی 2015کو DMRCنے ملازمین کے ساتھ ایک معاہدہ کیاتھاجس کے تحت ملازمین کو بڑھا پے اسکیل سیلری دینے کی بات کہی گئی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔احتجاج کرنے پرالٹاایک ملازم ٹرمنیٹ کر دیاگیا۔انل مہتوکادعویٰ ہے کہ آپریشن کنٹرول روم میں تصویر کھنچوانے کے الزام میں چارج شیٹ دی گئی ہے۔الزام ہے کہ بہت سے ملازمین کو منفی پوائنٹ دیے گئے اور کچھ کو نوٹس تھما دیاگیا۔


Share: